راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں ہمیں تین فاسٹ بولرز اور سپنر کے ساتھ جانا تھا۔
شان مسعود کاکہناتھا کہ شکست کی وجوہات ہیں،دوسری اننگز میں 117رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ہم ڈرا کا سوچ رہے تھے،ان کاکہناتھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پنڈی کی وکٹ ایسی نہیں ہوتی تھی،میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کیلئے یہاں کی مختلف پچ تھی،پہلے ٹیسٹ کیلئے یہاں کی کنڈیشنز مختلف تھیں۔