بنگلہ دیش، عوام کا سپریم کورٹ کے سابق جج پر بدترین تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بنگلہ دیش، عوام کا سپریم کورٹ کے سابق جج پر بدترین تشدد، تشویشناک حالت میں ...
بنگلہ دیش، عوام کا سپریم کورٹ کے سابق جج پر بدترین تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اے ایچ ایم شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ عدالت کے احاطےپر عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے،ان کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں اور انہیں ہفتے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سلہٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایم ڈی صغیر میاں نے کہا کہ جسٹس شمس الدین مانک کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اندرونی طور پر بہت زیادہ خون بہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے نازک اعضا پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں اور سخت سیکیورٹی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے، سابق جسٹس کو جسم کے دیگر اعضا پر بھی شدید زخم آئے ہیں اور وہ بلند فشار خون میں بھی مبتلا ہیں، ان کا فوج اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔