کچے میں بڑی کارروائی، مغوی سپاہی کی بحفاظت بازیابی پر وزیر اعلیٰ کی پولیس  ٹیم کو شاباش ، اہم پیغام جاری

کچے میں بڑی کارروائی، مغوی سپاہی کی بحفاظت بازیابی پر وزیر اعلیٰ کی پولیس  ...
کچے میں بڑی کارروائی، مغوی سپاہی کی بحفاظت بازیابی پر وزیر اعلیٰ کی پولیس  ٹیم کو شاباش ، اہم پیغام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچے میں آپریشن کے بعدمغوی سپاہی احمد نوازکو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ وزیراعلی  نے گزشتہ روز رحیم یارخان کے دورے کے موقع پر مغوی سپاہی کی بازیابی کے احکامات دئیے تھے۔ کچے کے ڈاکو 2 روز قبل ماچھکہ سے سپاہی احمد نوازکو اغواء کرکے ساتھ لے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ  نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل سمیت پولیس افسران اور عملے کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سپاہی احمد نوازاور اس کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ سپاہی احمد نوازکی بحفاظت بازیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ڈاکوؤں کا صفایا حکومت کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔