مستونگ میں چیک پوسٹ پر چیکنگ ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،ملزم فرار
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کرد گاپ میں چیک پوسٹ پر چیکنگ کے ودران پک اپ میں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محراب شاہ نے کہا ہے کہ اسلحہ میں 62کلاشنکوف ،30پستول، مختلف اقسام میں گولیاں اور دو دور بین بھی شامل ہیں ۔ملزم چیکنگ کے دوران فرار ہو گئے جبکہ پک اپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔اسلحہ دالبدین سے کراچی بھیجا جارہا تھا۔