نو جوان نے اپنے چہرے کی یہ حالت بنانے کے لیے کتنی رقم خرچ کر ڈالی ،آپ کو یقین نہیں آئےگا

نو جوان نے اپنے چہرے کی یہ حالت بنانے کے لیے کتنی رقم خرچ کر ڈالی ،آپ کو یقین ...
نو جوان نے اپنے چہرے کی یہ حالت بنانے کے لیے کتنی رقم خرچ کر ڈالی ،آپ کو یقین نہیں آئےگا

  

لندن (نیوز ڈیسک) انسان کے دماغ پر جب کوئی جنون سوار ہوجائے تو وہ ایسی کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے جسے عام لوگ انتہا درجے کی بے وقوفی اور پاگل پن قرار دیں گے۔ برطانوی میک اپ آرٹسٹ جارڈن جیمز بھی ایک ایسی مثال ہیں جنہوں نے فحش اداکارہ کم کارڈاشین جیسا نظر آنے کیلئے اپنی شکل ہی بگاڑ لی ہے۔ یہ صاحب کبھی ایک عام مرد کی طرح نظر آتے تھے لیکن جب سے ان پر کم کارداشین کا بھوت سوار ہوا ہے یہ 50 دفعہ پلاسٹک سرجری کرواچکے ہیں جس پر اب تک 150,000 ڈالر (ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کا خرچ آچکا ہے۔

وہ وقت جب ایران دنیاکا سب سے بڑا سینڈ وچ بنانے میں ناکام ہو گیا ،وجہ انتہائی دلچسپ

جیمز نے اپنے ہونٹ آپریشن کے ذریعے موٹے کروائے ہیں، گال مصنوعی گوشت سے بھروائے ہیں، لیزر کی مدد سے بال صاف کروائے ہیں اور ناک اور آنکھوں کی صورت میں تبدیل کروائی ہے۔ جیمز کو ہر سمجھدار شخص نے سمجھانے کی کوشش کی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی عجیب و غریب حرکتوں اور شوق کی سخت مذمت بھی جاری ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے جسم کے خود مالک ہیں اور اسے 100 فیصد کم کارداشین جیسا بنا کر چھوڑیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -