شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں
شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں

  

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا میں تقریباً 300 طالبات کو اغواءکرنے والی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے تازہ ترین وحشیانہ کارروائی میں درجنوں لوگوں کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر گولیاں برساکر قتل کردیا ہے اور درندگی کی ویڈیو بھی میڈیا کو جاری کردی ہے۔ بوکوحرام نے کیمرون کی سرحد کے ساتھ واقعہ علاقوں میں خود ساختہ خلافت کا اعلان کررکھا ہے جہاں مخالفین اور قیدیوں کو کافر قرار دے کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ میڈیا گروپ "15past8" کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی درجن لوگوں کو ایک کمرے کے فرش پر الٹا لٹایا گیا ہے اور پھر دہشت گرد انہیں کافر قرار دے کر گولیوں سے بھون دیتے ہیں۔

اپنے آپ سے شادی کرنیوالی برطانوی فوٹوگرافر

دہشت گردوں کا لیڈر یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ وہ قیدی نہیں رکھ سکتے لہٰذا وہ جس بھی علاقے میں داخل ہوں گے وہاں دشمنوں کے خون سے زمین کو سرخ کردیں گے۔ میڈیا کے مطابق حالیہ درندگی کا واقعہ بامانامی قصبے کے ایک سکول میں پیش آیا ہے اور اس کا شمار تاریخ کے سفاک ترین جرائم میں کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -