پاکستانی نوجوانوں کے 4کاروبار بھارت میں مقابلے کے لیے تیار

پاکستانی نوجوانوں کے 4کاروبار بھارت میں مقابلے کے لیے تیار
پاکستانی نوجوانوں کے 4کاروبار بھارت میں مقابلے کے لیے تیار

  

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی چار نووارد آئی ٹی کمپنیوں کو بھارت میں بین الاقوامی مقابلے کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے اور عنقریب یہ کمپنیاں علاقے کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مقابلے کیلئے بھارت میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ ان چار کمپنیوں کا انتخاب Invest2Innovate ادارے کی طرف سے 23 کمپنیوں میں مقابلے کے بعد کیا گیا ہے اور یہ کمپنیاں بھارت میں منعقد ہونے والے ChallengeX مقابلے میں شرکت کریں گی۔ اس مقابلے میں فاتح کمپنی کو 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔ چار منتخب کمپنیاں درج ذیل ہیں:

اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

-1 3Restart

یہ کمپنی ایک ایسی گیم تیار کررہی ہے جو بچوں کو تعلیم میں مدد فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے والدین بچوں کی کارکردگی کی بھی نگرانی کرسکیں گے۔

-2 ECoEnergy

یہ کمپنی پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں توانائی کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے۔

-3 Healthone

یہ کمپنی صحت کی متعدد سہولیات ایک جگہ فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ ان سہولیات میں میڈیکل مشاورت، بیماریوں کی تشخیص اور ادویات کی فراہمی شامل ہے۔

-4 Travly

یہ کمپنی ایک ایسی موبائل فون ایپ فراہم کرتی ہے جسے اندرون شہر سفر کو آسان بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ آپ کے قریب ترین مقام پر آنے اور جانے والی بسوں اور ان کے روٹ اور اوقات کے متعلق تازہ ترین تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔

مزید :

بزنس -