کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی پہلی ویب سائٹ کونسی ہے ؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی پہلی ویب سائٹ کونسی ہے ؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی پہلی ویب سائٹ کونسی ہے ؟

  

لاہور (نیوز ڈیسک) آج انٹرنیٹ اربوں ویب سائٹوں کا لامتناہی سمندر بن چکا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے تقریباً 25 سال قبل ایک بھی ویب سائٹ کا وجود نہ تھا۔ دنیا کی پہلی ویب سائٹ کا ظہور 16 اگست 1991ءکو ہوا اور اس کے خالق کا نام ٹم برنرزلی تھا، جو کہ یوپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (CERN) کے سائنسدان تھے۔

مردوں کو ورغلا کر لوٹنے والا خواتین چوروں کا گروہ پکڑا گیا

پہلی ویب سائٹ ایک پیج پر مشتمل تھی اور اس کے ذریعے ورلڈ وائڈ ویب پراجیکٹ کا تعارف پیش کیا جاتا تھا، صارفین کو معلومات دی جاتی تھیں کہ ویب سرور کیسے بنایا جاسکتا ہے اور یہ کہ صارفین اپنی ویب سائٹ یا ویب پیج کیسے بناسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے اور معلومات ڈھونڈنے کیلئے بھی ہدایات دی جاتی تھیں۔ اس کا ایڈریس یہ تھا "http://info.cern.ch/hypertext/www/TheProject.html"۔ بدقسمتی سے اس پیج کی نقل کسی نے بھی محفوظ نہ کی، البتہ 1992ءمیں اس کی قدرے تبدیل شدہ شکل کو محفوظ کرلیا گیا جو آج بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔

ٹم برنررز نے نہ صرف پہلی ویب سائٹ بنائی بلکہ پہلا ویب براﺅزر WorldWideWeb بھی بنایا اور پہلے ویب سرور CERN HTTPD کے خالق بھی وہی تھے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -