فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لئے اینڈرائڈ فون بہترین انتخاب،وجہ جانئے
نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنے موبائل فون سے کسی اناڑی کی بجائے ماہر فوٹوگرافر کی طرح تصاویر بنانے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کیلئے بہت اچھی خبر ہے کہ اینڈرائڈ نے اب ''خام تصویر" (Raw Image) بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے جس کی مدد سے ایک عام اینڈرائڈ فون بھی کسی مہنگے فوٹو گرافی کیمرے کے برابر آگیا ہے۔
فالج کے خطرے کا پتہ چلانے کا آسان طریقہ دریافت
خام تصویر سے مراد وہ تصویر ہے جو فون کا کیمرہ ابتدائی طور پر محفوظ کرتا ہے اور چونکہ اس میں ڈیٹا کو ابھی کمپریس نہیں کیا گیا ہوتا لہٰذا تصویر کے کسی بھی پہلو میں من پسند تبدیلیاں کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ یہ تصویر JPEG یا PNG فارمیٹ میں نہیں ہوتی اور اس میں فوٹو شاپ جیسے سافٹ وئیر کی مدد سے ردوبدل کئے جاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف انتہائی مہنگے کیمروں میں دستیاب تھی اور آئی فون میں یہ ابھی بھی دستیاب نہیں ہے۔ اگرچہ یہ فیچر عام صارفین کیلئے بہت زیادہ دلچسپی کا باعث نہیں ہوگا لیکن جو لوگ ماہرانہ فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کیلئے یہ بہت بڑی خبر ہے اور اینڈرائڈ 5.0 استعمال کرنے والا ہر صارف اس سے مستفید ہوسکتا ہے۔