ماں بننے والی نوعمر لڑکی نے گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھادیا

ماں بننے والی نوعمر لڑکی نے گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھادیا
ماں بننے والی نوعمر لڑکی نے گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اولاد قدرت کی عظیم ترین نعمت ہے اور جو اس سے محروم ہوتے ہیں وہ اس کیلئے بے قرار رہتے ہیں لیکن کچھ بدقسمت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو اپنے گناہ چھپانے کیلئے نومولود کو مرنے کیلئے پھینک دیتے ہیں۔

مریضہ ’مردہ‘ لیکن حاملہ: زندگی اور موت کا مقدمہ آئرش عدالت میں تفصیلات کے لیے کلک کریں 
چینی شہر شینیانگ میں ایک نوجوان لڑکی اوراس کے بوائے فرینڈ نے بھی اپنے خاندانوں سے چھپ کر تعلقات استوار کئے جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔ ان دونوں نے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کیلئے کرائے کے فلیٹ میں رہائش اختیار کرلی جہاں لڑکی نے واش روم میں ایک ننھے بچے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش پر دونوں سخت گھبرا گئے اور اسے ٹوائلٹ میں پھینک کرفرار ہونا چاہ رہے تھے کہ لڑکی فرار کے دوران بے ہوش ہوگئی جبکہ لڑکا فرار ہوگیا۔ ہمسایوں نے واش روم سے لڑکی کی چیخوں اور بعد میں بچے کے رونے کی آوازین سن کر پولیس کو بلوالیا۔ پولیس جب واش روم میں پہنچی تو ننھا بچہ سردی سے ٹھٹھررہا تھا اور اس کا جسم نیلا پڑ چکا تھا۔ ایک پولیس والے نے اسے فوری طور پر باہر نکال کر گرم کپڑے میں لپیٹا اور اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ تقریباً نصف گھنٹے بعد ہی ماں کو بھی بے ہوش حالت میں ڈھونڈ لیا گیا اور اسے بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والدین سے گناہ چھانے کیلئے یہ شرمناک حرکت کی۔

فحش فلمیں معاشرے کو کس طرح تباہ کر رہی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیاتفصیلات کے لیے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -