سانپ کی کھال سے چمڑا کیسے بنایا جاتا ہے؟ انتہائی دردناک طریقہ منظر عام پر

سانپ کی کھال سے چمڑا کیسے بنایا جاتا ہے؟ انتہائی دردناک طریقہ منظر عام پر
سانپ کی کھال سے چمڑا کیسے بنایا جاتا ہے؟ انتہائی دردناک طریقہ منظر عام پر

  

جکارتہ (نیوز ڈیسک) سانپ کی کھال سے بنائے گئے پرس اور جوتے دنیا کے امیر ممالک میں بہت مقبول ہیں اور مالدار لوگ انہیں لاکھوں روپے ادا کرکے خریدتے ہیں، البتہ ان ”شاندار اورخوبصورت“ اشیاءکو استعمال کرنے والوں نے اس بات کے بارے میں کبھی غور نہیں کیا کہ یہ چمڑہ کہاں سے اور کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔

لوگ کس طرح کے چہروں کے حامل افراد پر جلدی اعتبار کر لیتے ہیں؟جو اب آپ کو حیران کر دے گا

 حال ہی میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے نواحی علاقے میں قائم ایک فیکٹری کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ قیمتی چمڑہ حاصل کرنے کے لئے سانپوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔

شوہر کی دوسری شادی پر کویتی بیوی کا انوکھاترین تحفہ

یہاں سانپ ہزاروں کی تعداد میں لائے جاتے ہیں اور ان کے ڈھیر لگادئیے جاتے ہیں۔ ان سانپوں کو ایک ایک کرکے سر پر کند آلے سے وار کرکے بے ہوش کیا جاتا ہے اور پھر ایک پائپ ان کے منہ میں ڈال کر انتہائی زیادہ پریشر سے پانی ان کے جسم میں بھردیا جاتا ہے اور رسی سے سانپ کا منہ باندھ دیا جاتا ہے۔ پانی دباﺅ کے تحت بھرنے سے سانپ غبارے کی طرح پھول جاتا ہے۔ تقریباً 10 منٹ بعد اسے ایک کنڈے سے لٹکا کر کھال کھینچ دی جاتی ہے۔ یہاں اور اسی طرح کی دوسری فیکٹریوں میں ہزاروں لاکھوں سانپوں کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے جبکہ ان کی کھال سے بننے والے پرس اور جوتے استعمال کرنے والے ان اشیاءکے مالک بننے پر خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -