کار حادثے نے ’گورے‘فٹ بالر کو فرنچ اور اداکاری سکھا دی

کار حادثے نے ’گورے‘فٹ بالر کو فرنچ اور اداکاری سکھا دی
 کار حادثے نے ’گورے‘فٹ بالر کو فرنچ اور اداکاری سکھا دی

  

لندن(نیوزڈیسک)ایسا اکثر فلموں میں ہوتا ہے کہ ایک ہیرو کسی حادثے کا شکار ہونے کے بعد ٹھیک ہوتا ہے تو اس کی زندگی میں تبدیلی آجاتی ہے اور ہیرو ایسے تمام کام کرسکتا ہے جو وہ حادثے سے پہلے نہیں کر پاتا لیکن ایک برطانوی فٹ بالر کی زندگی اس وقت بالکل ہی تبدیل ہوگئی جب وہ ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دو ایسے کام کرنے لگا جو اس نے پہلے کبھی نہیں کئے تھے۔

سعودی عرب میں نرسیں ایمبولینس میں کیا کرتی رہیں؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق 25سالہ فٹ بالر روری کرٹس اگست 2012 ءمیں ہائی وے پر ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوا، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چھ دن کومے میں رہا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے، جب اسے ہوش آیا تو وہ نرس کے ساتھ بہت روانی میں فرینچ (فرانسیسی)زبان میں گفتگو کرنے لگا جبکہ اس نے گذشتہ 12سال سے کبھی بھی یہ زبان نہیں بولی تھی۔

فحش فلمیں معاشرے کو کس طرح تباہ کر رہی ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

روری کرٹس کا مزید کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے آپ کو شیشے میں دیکھا تو اسے یقین نہیں آیا کہ وہ روری ہے کیونکہ اس کے خیال میں وہ تو ہالی ووڈ کا معروف اداکار Matthew McConaugheyہے۔ اس کا کہنا تھا کہ جب وہ ہسپتال میں تھا تو یہ سوچتا تھا کہ یہاں سے نکلتے ہی اسے فلمیں بنانی ہیں کیونکہ مجھے یقین تھا کہ میں ہی وہ مشہور اداکار ہوں۔ اسے نومبر 2012ءمیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اب وہ اپنے آپ کو ایک اداکار تو نہیں سمجھ رہا تھا لیکن فرینچ وہ روانی سے بول رہا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے صرف سکول میں تھوڑی بہت فرینچ پڑھی تھی لیکن پھر بالکل بھی یہ زبان نہیں سیکھی ۔اس کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد اس نے نرس کے ساتھ افریقی فرینچ کے لہجے میں بات کی اور جب اس کے والدین ہسپتال پہنچے تو نرس نے ان سے پوچھا کہ آپ میں سے کون فرانسیسی ہے۔ برطانوی فٹ بالر کا کہنا ہے کہ سکول کے دنوں میں وہ اتنی اچھی فرینچ نہیں بول پاتا تھا لیکن اب وہ بہت روانی سے یہ زبان بولنے لگا تھا۔وہ یہ بھی سمجھنے لگا تھا کہ وہ شاید 12سال کا ہے اور اپنے والدین کے آگے رو بھی پڑے گا۔ اس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کا خیال تھا کہ میرے دماغ میں شدید چوٹ لگی ہے اور مجھے کچھ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ دوران ٹیسٹ اسے صفحے پر ایک لائن لگانے کے لئے کہا جاتا اور وہ اسے بچگانہ سمجھتا لیکن پھر واقعی وہ یہ نہیں کر پاتا تھا۔

سونی کمپنی کی فلم میں شمالی کوریا کے سربراہ کو کیا بات اس قدر نا گوار گزری کہ ہیکرز سے حملہ کر وا دیا ؟انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -