وزن کم کرنے کےلئے سرجری کے خطرناک اثرات ،جدید تحقیق میں ہوش اُڑانے والے انکشاف

وزن کم کرنے کےلئے سرجری کے خطرناک اثرات ،جدید تحقیق میں ہوش اُڑانے والے ...
وزن کم کرنے کےلئے سرجری کے خطرناک اثرات ،جدید تحقیق میں ہوش اُڑانے والے انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن(نیوزڈیسک)سرجری سے وزن کم کروانے کا طریقہ آسان اور کار آمد لگتا ہے لیکن جدید تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس طرح انسانی ہڈیاں انتہائی کمزور ہو جاتی ہیں اور فریکچر کا باعث بنتی ہیں۔امریکی شہر بوسٹن کے ہسپتال کے ڈاکٹر ایلعین یو کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے سرجری کروانے سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور سرجری کے اگلے دو سال تک کسی بھی وقت فریکچر یا ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

کیا آپ کو لفظ "وکی"کا دلچسپ مطلب معلوم ہے ؟
تحقیق میں ماہرین نے ہڈیوں کی کثافت ماپنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی DXAکا استعمال کیا۔ ماہرین نے 50موٹے افراد میں ریڑھ کی ہڈی کے نچلے اور چوکلے میں ہڈیوں کی کثافت ماپی اور پھر دو سال بعد یہ کثافت دوبارہ ماپی گئی اور یہ حقیقت سامنے آئی کہ جن لوگوں نے سرجری کروائی تھی ان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کہ کثافت 5-7فیصد کم اور چوکلے میں 7-10فیصد کم تھی ۔ ڈاکٹر یو کا کہنا ہے کہ دوسرے سال میں ان لوگوں نے وزن کم کرنے کی کوشش بھی نہیں کی تھی اور ان کا کیلشیم اور وٹامن ڈی کا لیول بھی نارمل تھا لیکن پھر بھی ان کی ہڈیاں کمزور تھیں اور اس بات کا احتمال موجود تھا کہ ان کی ہڈی ٹوٹ سکتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -