داعش نے اتحادی فوج کا جہاز مار گرایا،پائلٹ گرفتار

داعش نے اتحادی فوج کا جہاز مار گرایا،پائلٹ گرفتار
داعش نے اتحادی فوج کا جہاز مار گرایا،پائلٹ گرفتار

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ’داعش ‘نے شام میں اتحادی فوج کا لڑاکاطیارہ مارگرایاہے جبکہ زندہ بچ جانیوالے اردنی پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔ انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری نے بتایا کہ داعش کے جنگجووں نے رقہ شہر کے قریب طیارہ شکن میزائل سے نشانہ لیکر اپنے ٹھکانوں کو نشانہ بنانیوالا اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا۔ جہاز کے غیر شامی عرب ہواباز کو داعش کے جنگجووں نے گرفتار کر لیا ہے۔الرقہ میں داعش کی شاخ نے گرفتار ہواباز کی تصاویر جہادی ویب سائٹ پر شائع کیں ہیں تاکہ پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق ہو سکے، تصویر کے نیچے گرفتار پائلٹ کی شہریت اردنی بتائی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -