ڈاکٹرکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

ڈاکٹرکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

  

 نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کے بھرے بازار میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ۔ نئی دہلی کے علاقے راجوڑی گارڈن میں ایک خاتون ڈاکٹر اپنی اسکوٹر پرہسپتال جا رہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سواروں نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کو مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی ویڈیو کے مطابق 2 آدمی خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے ٗخاتون مدد کیلئے پکارتی رہی مگر آس پاس موجود کسی شخص نے اسکی مدد نہیں کی ۔ متاثرہ خاتون کا آدھا چہرا جھلس گیا ہے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسکی کسی سے دشمنی نہیں پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے بھارت کے نیشنل کرائم بیورو کے مطابق 2010 سے 2012 کے دوران ملک میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے 225 واقعات رونما ہوئے ڈاکٹر پر تازہ حملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارت میں سماجی میڈیا پر اس حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے

مزید :

عالمی منظر -