قوم مہاجرین کے حوالے سے کھلے دل کا مظاہرہ کرے، جرمن صدر

قوم مہاجرین کے حوالے سے کھلے دل کا مظاہرہ کرے، جرمن صدر

  

برلن(آن لائن)جرمن صدر یوآخم گاؤک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرین کی امداد کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کرے اور آزاد معاشرے کا تصور برقرار رکھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مصبیت کے شکار افراد سے تعاون اور امن کے قیام میں مدد کے لیے جرمن عوام کو اپنی قوت کے مطابق سب کچھ کرنا چاہیے۔ مارچ 2012 سے منصب صدارت پر براجمان گاؤک نے اپنے کرسمس پیغام میں کہا کہ اب بھی جرمن عوام کی اکثریت مہاجرین کی مدد پر آمادہ ہے، جو ملک میں انسانیت کے احساس کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے۔ خیال رہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اسلام اور امیگریشن کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں، جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -