دہشت گردانہ حملوں کے بعد فرانس میں سکیورٹٰی کے سخت انتظامات

دہشت گردانہ حملوں کے بعد فرانس میں سکیورٹٰی کے سخت انتظامات

  

 پیرس(آن لائن)فرانسیسی وزیراعظم مانویل والس نے منگل کے روز ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حکومتی اعلان پے در پے تین دہشت گردانہ واقعات کے بعد کیا گیا، جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ اور پیدل چلنے والوں کو کار کے ذریعے کچلنے کے واقعات کی درپردہ وجوہات تو سامنے نہیں آئیں ہیں، تاہم ان واقعات کے بعد ملک میں ایک خوف کی فضا ہے، جسے دور کرنے کے لیے سکیورٹی سخت بنانے کے حکومتی احکامات سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل جہادی گروہوں کی جانب سے شدت پسندوں سے اپیلیں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اکیلے ہی دہشت گردانہ حملے کریں۔

مزید :

عالمی منظر -