پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کو غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے ٗ صدرعالمی بینک

پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کو غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے ٗ صدرعالمی بینک

  

 نیویارک (این این آئی)عالمی بینک کے صدر جم کم نے پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کو غیر انسانی اور وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزارت خزانہ کو عالمی بینک کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بینک کے اعلی ایگزیکٹوز کا خصوصی تعزیتی اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کے صدر، نائب صدور، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، اعلی افسران کے علاوہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے شہداء کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بینک کے صدر نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

مزید :

عالمی منظر -