مصری جہادیوں نے دو افرادکی موت کی ویڈیو جاری کر دی

مصری جہادیوں نے دو افرادکی موت کی ویڈیو جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قاہرہ(آن لائن)مصری جہادیوں کے گروہ انصار بیت المقدس نے فوج کے دو مخبروں کے قتل کی ویڈیو جاری کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری علاقے سینائی میں یہ شدت پسند گروہ فعال ہے اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ سے وابستگی کا اعلان کرنے والے اس گروہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دو افراد کو بندھے ہاتھوں دکھایا گیا۔ اس ویڈیو میں ایک عسکریت پسند نے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ گروہ سکیورٹی فورسز پر مزید حملے کرے گا۔

مزید :

عالمی منظر -