سابق امریکی صدر بش سینئر کی طبیعت خراب ٗ ہسپتال منتقل

سابق امریکی صدر بش سینئر کی طبیعت خراب ٗ ہسپتال منتقل

  

 ہوسٹن(این این آئی)امریکی سابق صدر جارج بش سینئر کی طبیعت خراب ہوگئی ٗہسپتال منتقل کردیا گیا سابق صدر کے فیملی ترجمان کے مطابق جارج ایچ ڈبلیو بش کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث 90 سالہ سابق صدر کو ٹیکساس ہسپتال داخل کردیاگیا ہسپتال میں انہیں آبزرویشن میں رکھا جائیگا۔صدر بش سینئر امریکہ کے 41 ویں صدرکی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ 43ویں صدر جارج ڈبلیو بش کے والد ہیں ، صدر بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -