سڈنی:انسداد دہشت گردی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا

سڈنی:انسداد دہشت گردی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا

  

 سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انسداد دہشت گردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افرد کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں سڈنی میں چند روز قبل ایک کیفے میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں درجنوں افراد کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس واقعے میں حملہ آور کے علاوہ دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ منگل کے روز وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا تھا کہ ’دہشت گردانہ گفتگو‘ کے حوالے سے سکیورٹی اداروں نے متعدد ٹیلی فون کالز پکڑی ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ کسی فوری دہشت گردانہ حملے کا خطرہ موجود نہیں۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ان دو افراد میں سے ایک کے پاس سے دہشت گردی کی معاونت کا حامل مواد جب کہ دوسرے شخص کنٹرول آرڈر توڑنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -