اصلاحی سٹیج ڈرامہ ” کہو، یہ ٹھیک نہیں“ کوئٹہ میں پیش کیا گیا

اصلاحی سٹیج ڈرامہ ” کہو، یہ ٹھیک نہیں“ کوئٹہ میں پیش کیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ”آزاد تھیٹر“ کااصلاحی سٹیج ڈرامہ ”کہو، یہ ٹھیک نہیں“گزشتہ روزکوئٹہ کے مختلف علاقوں ڈبل روڈ، ہدہ،مری آباد اور سےد آباد میں پیش کیا گیا۔ جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔ ڈرامہ کے تمام فنکاروں نے حاضرین سے بے حد داد وصول کی۔بڑھتی عمر کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل سے متعلق ملک گیر آگہی مہم” عہد“ کے تحت یہ ڈرامہ ملک کے مختلف شہروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ” عہد“ ایک ملک گیر آگہی مہم ہے جس کا مقصد والدین اور نگرانوں میں آگاہی پیدا کرناہے کہ وہ اپنے بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں اور بچیوں کو پیش آنے والے مختلف ذہنی اور جسمانی مسائل مثلاً ہم عصروں کا غیر متوازن دباﺅ، جنسی استحصال، ایچ آئی وی اور ایڈز، نشہ اور ہیپاٹائٹس جیسے مسائل پر مناسب اور بروقت رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اسے معروف مصنف ولیم پرویز نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات منجھے ہوئے ڈائریکٹر سرفراز انصاری نے دی ہیں۔یہ ڈرامہ اس سے پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد، ایبٹ آباد ، پشاور، لودھراں اور کراچی میں دکھایا جا چکا ہے۔

مزید :

کلچر -