بھارت کا ویزہ ملنے پر میر اپر بالی ووڈ کے راستے کھل گئے

بھارت کا ویزہ ملنے پر میر اپر بالی ووڈ کے راستے کھل گئے
بھارت کا ویزہ ملنے پر میر اپر بالی ووڈ کے راستے کھل گئے

  

لاہور(آئی این پی) فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ بھارت کا ویزہ ملنے کے بعدایک مرتبہ پھرسے بالی ووڈ کے راستے میرے لیے کھل گئے ہیں۔تفصیلاتکے مطابق میرا نے کہاہے کہ مہیش بھٹ سمیت دیگرفلمسازوں اورڈائریکٹروں سے ملاقاتیں طے پاچکی ہیں اورامید ہے کہ دہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں میری فلم کو اچھا رسپانس ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال اوردیگرپروجیکٹس کی وجہ سے بالی وڈ سے ہونے والی پیشکشوں کو قبول نہیں کرپائی تھی لیکن اس مرتبہ میں دہلی فلم فیسٹیول کے دوران مہیش بھٹ سمیت دیگراہم شخصیا ت سے ملاقات کرونگی۔ اس دوران جوبھی اچھا پروجیکٹ مجھے آفرکیاجائے گا تومیں اس کو ضرورسائن کرونگی

مزید :

کلچر -