پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم” 3 بہادر“اگلے سال ریلیز ہوگی

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم” 3 بہادر“اگلے سال ریلیز ہوگی

  

کراچی (این این آئی)پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم تین بہادر کو ملک بھر میں نمائش کیلئے اگلے سال پیش کردیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات دے رہی ہیں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے۔ پاکستانی سینما گھروں کی بحالی کے بعد پاکستان کی پہلی اینیمنٹڈ فلم تین بہادر سال دو ہزار پندرہ کے موسم گرما میں ریلز کے لیے تیار ہے۔ فلم کے اینیمیٹڈ کردار پاکستانی بچوں سے ہی متاثر ہو تخلیق کیے گئے ہیں۔اس فلم کی ہدایات اسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے نے دی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ فلم پر تقریبا ڈھائی برس سے کام جاری ہے۔ فلم کے ٹریلرکو کراچی کے سینما گھر میں ریلز کر دیا گیا۔ جس میں شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی، فلمی شائقین کہتے ہیں کہ پاکستانی کارٹون فلم کے کردار بھی بچوں کے سپرہیروز بن جائیں گے۔ فلم تین بہادر کی تشہیر کے لئے موبائل فون ایپز کے ساتھ ساتھ گیمز کو بھی لانچ کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -