مرزااسد اللہ خان غالب کا 217واں یوم پیدائش ہفتہ کو منایا جائے گا

مرزااسد اللہ خان غالب کا 217واں یوم پیدائش ہفتہ کو منایا جائے گا

  

 جہانیاں(آئی این پی)ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے،کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور۔اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 217واں یوم پیدائش 27دسمبر ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ءکو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میںانسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔

مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ءکو انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

کلچر -