یوکرائن کی نیٹو ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور

یوکرائن کی نیٹو ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (این این آئی)یوکرائن پارلیمنٹ نے نیٹو ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے بھاری اکثریت سے قرار داد کی منظور دیدغیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن نے روس کی دھمکیوں اور دباؤ کے بعد نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی گئی۔303 ارکان نے قرارداد کے حق میں جبکہ 8 ارکان نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ پارلیمنٹ نے صدر کو کہا ہے کہ وہ نیٹو رکنیت کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ یوکرائن کے صدر پیٹرو یروشنکو نے کہا ہے کہ یوکرائن کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا ہمارا حق ہے، یوکرائن پارلیمنٹ نے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -