2014ء پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں 60صحافی قتل
واشنگٹن (این این آئی)امریکی تنظیم’’کمیٹی برائے تحفظ صحافیوں‘‘نے کہا ہے کہ 2014ء میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں60 صحافی قتل کردیئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق60 صحافی شام کے پرآشوب حالات میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران لقمہ اجل بنے تاہم18 مزید مرنے والے صحافیوں کی اموات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا ان کی موت فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ہوئی تھی یا طبعی موت تھی۔