ورلڈ کپ کےلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کےلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

ورلڈ کپ کےلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کےلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ...

  

لاہور( این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند روز میں ممکنہ کھلاڑیوں کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ہوسکتا ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے 31جنوری اور تین فرورری کو نیوزی لینڈ میں کیویز کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

پی سی بی نے آٹھ جنوری سے پہلے پندرہ رکنی حتمی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو ارسال کرنا ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ایک اضافی کھلاڑی کے ساتھ سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -