فٹنس ٹیسٹ اور شوکاز نوٹس کے اجرا ءسے کرکٹرز پریشان

فٹنس ٹیسٹ اور شوکاز نوٹس کے اجرا ءسے کرکٹرز پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی اےن پی) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں تین دو کی مایوس کن شکست کے بعد وطن وپسی پر پاکستانی کرکٹرز کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ۔ ایک جانب کھلاڑیوں کو ڈہائی ماہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ سے گذرنا پڑرہا ہے جبکہ پانچ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کی پریشانی میں اضافہ کردیا گیا ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر گرانٹ لوڈن کھلاڑیوں کو بھاری ویٹ ٹریننگ سے منع کرتے ہیں۔ اس کے برعکس لاہور میں قومی اکیڈمی کے ٹرینر بھاری ویٹ ٹریننگ کا مشورہ دیتے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ میں بھاری ویٹ ٹریننگ ہی کرائی جاتی ہے۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ زیادہ وقت غیر ملکی ٹرینر کے ساتھ گذارتے ہیں اس لئے ٹریننگ کا یہ طریقہ کار ان کے لئے کنفیوژن کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 27اور28دسمبر کو ہوں گے۔ جو کھلاڑی بچ جائیں گے۔ ان کے ٹیسٹ 12,13کو نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ہوں گے۔