بیگ بیش لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

بیگ بیش لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

  

 پرتھ (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی بیگ بیش لیگ میں کل جمعہ کومزید ایک میچ کھیلا جائے گا ۔ یہ ٹورنامنٹ کا 7 میچ ہوگاجو پرتھ اور میلبورن کی ٹیموں کے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں27دسمبر کو بھی ایک میچ شیڈول ہے ۔ یہ میچ سڈنی ٹھنڈر اور سڈنی سکسر کی ٹیموں کے مابین ہوگا ۔28 دسمبر کو برسبین ہیٹ اور میلبورن سٹارز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کل 32 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا سیمی فائنل24 جنوری اور دوسرا سیمی فائنل 25 جنوری کوکھیلا جائے گا۔ فائنل 28 جنوری کو کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -