سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ ؒ

سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ ؒ

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)ورلڈ کپ کے 15رکنی اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہیوہ کلیئر ہوگئے تو ورلڈ کپ کھیلیں گے،مشکوک بولنگ ایکشن کیوجہ سے معطلی کاشکار بولرزورلڈ کپ اسکواڈکی ڈیڈ لائن سے مستثنیٰ ہیں جبکہ آئی سی سی نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ کلیئرنہ ہونے پر ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیاجاسکتاہے،ورلڈ کپ کیلیے15رکنی اسکواڈ کے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے۔سعید اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کلیئرنس رپورٹ سے مشروط ہے۔علاوہ ازیں سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ایکشن کی درستگی کے لئے نیشنل اکیڈمی میں کام جاری ہے ،ایکشن کی بہتری کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق دونوں بولرز کی نگرانی کر رہے ہیں جو ورلڈ کپ سے پہلے ان کی کلیئرنس کے لیے پراعتماد ہیں۔جبکہ اکیڈمی کے دیگر کوچز بھی اس میں اپنی معاونت دے رہے ہیں۔ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ دونوں بولرز ورلڈ کپ سے پہلے کلیئر ہوجائیں گے۔ محمد حفیظ کے ایکشن میں معمولی سی خامی ہے جو با آسانی دور ہوجائے گی۔ سعید اجمل کی بھی بیشتر گیندیں قانونی حد میں آگئی ہیں۔ تین چار ڈگری کا جو فرق ہے وہ سعید اجمل جلد ٹھیک کرلیں گے۔نیشنل اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کینیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میں سعید اجمل کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں انہوں نے تین وکٹیں لیں اور ان کے ایکشن میں نمایاں بہتری نظر آئی۔ صرف دوسرا ڈیلیوری پر سعید اجمل کے بازو کا خم قانونی حد سے زیادہ ہے۔ وہ ایک نئی ڈیلیوری پر بھی کام کررہے ہیں جس کو گروم کرنے کے بعد وہ ’’دوسرا ‘‘کے بغیر بھی موثر ثابت ہوں گے۔ اس بارے میں سعید اجمل نے اشارہ دیا کہ وہ کیرم بال پر کام کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -