بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کردی

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کردی
بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کردی

  

نئی دہلی (سپورٹس ڈےسک )بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تماشائی کی پٹائی کردی، بھائی عرفان پٹھان نے آ کر بیچ بچاو کرایا۔ بروڈا میں رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران بھارتی قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان اس وقت غصے میں آ گئے جب ایک تماشائی نے مسلسل جملے بازی سے ان کو تنگ کیے رکھا۔ یوسف پٹھان غصے میں آگئے اور تماشائی سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ یوسف کے بھائی عرفان پٹھان نے آکر بیچ بچاو کرایا اور یوسف کو میدان سے باہر لے گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -