لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات ، ظہیربھٹہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات ، ظہیربھٹہ بلامقابلہ چیئرمین ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات الیکشن کمشنر و آرگنائزر امجد علی جاوید کی زیر نگرانی ٹاﺅن شپ انڈسٹریز میں منعقد ہوئے جس میں چیئرمین پیاف طاہر جاوید ملک نے خصوصی شرکت کی ۔ انتخابات میں میں تمام سابق چیئرمین، نئے منتخب ایگزیکٹو ممبران اور تمام ممبران ایسوسی ایشن نے بھر پورحصہ لیا ۔ ان انتخابات میں چوہدری ظہیر بھٹہ سابق چیئرمین کی خدمات، صنعتی ماحول کو بہتر بنانے اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کی بہترین کاوشوں کی بناءپر انہیں متفقہ طور پر دوبارہ اگلی ٹرم کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا اس سے قبل وہ 2010اور2014میں بھی چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان انتخابات میں خالد افضل شیخ (یونائٹیڈ سکریو انڈسٹریز)سینئر وائس چیئرمین، نعمان حسین(ڈان بریڈ)وائس چیئرمین جبکہ سلیمان شفیع،عباس احسن، خالد افضل شیخ، ایم اعظم چوہدری،محمد آصف ایوب سیٹھی، نعمان حسین 3سال کیلئے ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔

ظہیربھٹہ چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے اپنی کامیابی کے بعدتمام سابقہ چیئرمین خصوصاً میاں انجم نثا، میاں شفقت علی، عہدیداران ایگزیکٹو ممبران و ممبران ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں اور عہدیداروں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ ان پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے ۔اور حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہینگے۔انہوں نے الیکشن کمشنر امجد علی جاوید کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کامیاب الیکشن منعقد کروانے کیلئے بہترین کاوشیں سرانجام دیں۔

مزید :

کامرس -