فیسکو کے بڑے نادہندگان سے مز ید4کروڑ88لاکھ روپے وصول کر لئے گئے

فیسکو کے بڑے نادہندگان سے مز ید4کروڑ88لاکھ روپے وصول کر لئے گئے

  

لاہور(پ ر)قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیسکو شعبہ کمرشل کے افسران اور ملازمین کی مشترکہ شبانہ روز کوششوں سے فیسکو کے بڑے نادہندگان سے مز ید4کروڑ88لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔ فیسکوکے نادہندہ صارفین سے یہ بھاری وصولی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور رننگ(Running) بلوں کی مد میں ہوئی۔ نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میںڈپٹی چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب پنجاب حسنین احمد نے ایک پروقار تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم کو4کروڑ88 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی فیسکو نیب حکام کی مدد سے نادہندگان سے چار کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کرچکا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے اس خطیر رقم کی وصولی میں مدد پر نیب حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ رقم فیسکو کے برقی ترقیاتی کاموں، سسٹم کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے پر خرچ ہو گی۔

مزید :

کامرس -