امریکہ سے 20موبائل پاور جنریشن پلانٹ لینے کا فیصلہ درست سمت قدم ہے ، ناصر حمید خاں

امریکہ سے 20موبائل پاور جنریشن پلانٹ لینے کا فیصلہ درست سمت قدم ہے ، ناصر حمید ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ایگزیکٹوممبر فیڈریشن آف چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے امریکہ سے 20موبائل پاور جنریشن پلانٹ لینے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران اور بدترین لوڈشیڈنگ نے دوسرے شعبوں کے علاوہ انڈسٹریز کواپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے انڈسٹریز پیداواری صلاحیت کے مطابق کام نہ کرنے سے بحران کا شکار ہیں اور مزدور طبقہ بے روزگار ہورہا ہے ۔جس سے صنعتکار طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے امریکی فرم جنرل الیکٹرک سے 20موبائل پاور جنریشن پلانٹ سے 610میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں کچھ نہ کچھ مدد ملے گی۔

ناصر حمید خاں نے کہا کہ اس منصوبہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ ملک کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور انڈسٹریز کو ان کی ضروریات کے مطابق بجلی مل سکے اور وہ اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرکے ملک کے ریونیو میں اضافہ کرسکیں۔توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نئی انڈسٹریز کا قیام بھی عمل میں آئے گاجس سے ردزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

مزید :

کامرس -