لیجا کاپریس کلب کے سالانہ انتخابات میں زاہد عابد کی مکمل حمایت کا اعلان

لیجا کاپریس کلب کے سالانہ انتخابات میں زاہد عابد کی مکمل حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام لیجا کے صدر اشرف مہتاب اور جنرل سیکریٹری میاں شاہد ندیم کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں لیجا کے ممبران نے شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل میاں شاہد ندیم نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں زاہد عابد کی مکمل حمایت کے لیے قرار داد پیش کی جسے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے قبول کرلیا۔ قرار داد کے متن کے مطابق لیجا ممبران نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں زاہد عابد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ بھی دیں گے۔ اجلاس عام سے لیجا کے صدر محمد اشرف مہتاب، سیکریٹری جنرل میاں شاہد ندیم، اراکین زاہد عابد، منصور احمد، شیخ رشید، محمد لقمان، زاہد بیگ، جاوید ہاشمی، صادق بلوچ، عمران عدنان، احسن صدیق، منصور بخاری، وسیم فاروق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کامرس -