لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

                                  لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس55.59پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6058.67 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر132کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔28کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،39کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میںکل33لاکھ71ہزار40 حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 19 لاکھ7ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔

۔ سلک بنک لمیٹڈکے4لاکھ79 ہزا ر500 حصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے2 لاکھ 26ہزارحصص فروخت ہوئے۔

سب سے زیادہ اضافہ کولگیٹ پامو لیوپاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت20.79روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت30.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -