انجینئر قمر السلام راجہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آفڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

انجینئر قمر السلام راجہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آفڈائریکٹرز کے ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجینئر قمر السلام راجہ کو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزپیف ہیڈآفس میں 15رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔بورڈ ممبر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے قمر السلام راجہ کا نام اجلاس کے سامنے پیش کیا جسے ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا

تے ہوئے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر السلام راجہ نے کہا کہ صوبے میں بے وسیلہ طبقات میں فروغ تعلیم کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن کی خدما ت بے مثال ہیں ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کی کامیابی میںپنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس حوالے سے پیف افسران اور دیگر عملہ ایک ٹیم بن کرکام کریں تاکہ بہترین نتائج ٹارگٹ کے مطابق حاصل کیے جا سکیں ۔ اجلاس میں سابقہ چیئرمین راجہ محمد انور کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ممبران نے کہا کہ راجہ انور کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے وزیر اعلیٰ کے تعلیمی روڈ میپ پروگرام کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -