پیپلزپارٹی دہشتگردی کے معاملے پرعوام کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہے،زاہد ذوالفقار
لاہور (پ ر)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے معاملے پرعوام کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہے پیپلزپارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو نے کہا کہ سوات سے دہشتگردی ختم کرکے پاکستانی پرچم لہرائیں گے پیپلزپارٹی اس وقت سے لیکر آج تک دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ملک میں جب بھی کوئی ظلم ہوگا پیپلزپارٹی مظلوم لوگوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی پیپلزپارٹی پہلے اور کافی دیر سے مفاہمتی سیاست پر کام کر رہی ہے جس پر پارلیمنٹ کی مضبوطی کا ساتھ دینے کیلئے لوگوں کی نامناسب باتیں سننا پڑیں پیپلزپارٹی ملک میں امن وامان کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کرتی رہی اور دہشت گردی کے خلاف جمہوریت اور پالیمانی نظام کا ساتھ دینے کو ترجیح دیتی رہی لیکن بعض دوسری پارٹیوں نے اس مفاہمی پالیسی کو مک مکا کا نام دیکر پیپلزپارٹی کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہا لیکن ان سب رکاوٹوں کے باوجود پیپلزپارٹی اپنی قائد بینظیر بھٹو کی پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے آج جو لوگ اکھٹے ہوئے ہیں پہلے اکھٹے ہوجاتے تو ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوجانا تھا موجودہ حکومت کو بھی مثبت سوچ کے ساتھ سب سیاسی لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ملک کی سیاسی لیڈرشپ کو دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بندی کر لینی چاہئے