ہندو یاتری گورو سنت سوامی شدارام کا جنم دن منانے کل لاہور آئیں گے

ہندو یاتری گورو سنت سوامی شدارام کا جنم دن منانے کل لاہور آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہندو دھرم کے شیواوتاری ست گوروسنت سوامی شدارام صاحب کے 306ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ہمسایہ ملک بھارت سے400 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے کل صبح 11بجے پاکستان پہنچیں گے جہاں متروکہ وقف املاک بور ڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہیں گے ،پاکستان پہنچنے کے بعد ہندو یاتری اسی روزبذریعہ ٹرین لاہور سے شادانی دربار میر پور میتھیلو روانہ ہوں گے۔




۔، 31دسمبر کو ہندو یاتری ایروری، روہڑی، سادھو بیلہ ، سکھر پانو اکل، گھوٹکی مقامات کا دورہ کریں گے ۔
۔
۔
۔
جنوری کوماتا صاحب کی پوجا کے لیے خان پور جائیں گے اور2جنوری کو ڈھرگی میں پوجا اور3،تا4جنوری تک میر پور کے مختلف مقامات پر اپنی رسومات ادا کرنے کے بعد 5جنوری کو لاہورپہنچیں گے اور ڈیرہ صاحب میں ایک روز قیام کے بعد 6جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی نے بتایا کہ چیئر مین صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی سیکورٹی ،رہائش سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مرکزی تقریب میں چیئرمین مہمان خصوصی ہوں گے ۔

مزید :

علاقائی -