اکیڈمی آففیملی فزیشنز اور سوشل ویلفیئر کے مابین دارالامانوں میں خواتین و بچوں کو طبی سہولیات دینے کا معاہدہ
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبہ بھر کے دارالامانوں میں خواتین اور بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سیدہارون سلطان بخاری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیپٹن(ر) جہانزیب خاں، صدر اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان میاں طارق محمود و دیگر بھی موجود تھے
جنرل کوآرڈینیٹر ایم ڈی ایم فرانس ویٹوریو اوپیزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے مفاہمت کی یادداشت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل محمد یثرب اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی طرف سے فنانس سیکرٹری نوید بھٹی نے دستخط کئے صوبائی وزیر سید ہارون سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور ایم ڈی ایم باہم مل کر گزشتہ دس سالوں سے دارالامانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت اس منصوبے کےلئے تمام فنڈز فراہم کر رہی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں - انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ڈنمارک کی حکومت کی معاونت سے ان اداروں کی اپ گریڈیشن اور خواتین و بچوں کی بہتری کےلئے باہمی اشتراک سے کام کیا جائے گا -