قائداعظم ؒنے اقبال کے فلسفہ خودی کو بنیاد بنایا تھا، ڈاکٹر صدف

قائداعظم ؒنے اقبال کے فلسفہ خودی کو بنیاد بنایا تھا، ڈاکٹر صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ادارہ قومی تشخص پاکستان کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور اور جذبہ بیدارکرنے کےلئے اقبال کے فلسفہ خودی کے مطابق قومی غیرت اور اسلامی قومی تشخص کو بنیاد بنایا تھا۔ گزشتہ روز انہوں نے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت حاصل کرنے کے بعد اپنی طرز زندگی تبدیل کر دی تھی اور مغربی لباس ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ترک کر کے یہ ثابت کر یا تھا کہ پاکستانی عوام کو ایک با غیرت اور زندہ قوم بنانے کےلئے اہل مغرب کی تابعداری اور نقالی کی بجائے اسلامی روایات کو فروغ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ تھے کہ جب تک صورت غلامانہ رہیگی اس وقت تک زہنیت بھی غلامانہ ہی رہیگی ۔





۔
جس کا اظہار انہوں نے اپنے خطبات اور عمل کے ذریعہ کر دیا تھا ۔ڈاکٹر صدف علی نے مزیدکہا کہ بد قسمتی سے ہماری تمام حکومتوں نے فرمودات قائد سے روگردانی اور نافرمانی کی جس کے باعث پاکستان ایٹمی قوت بننے کے باوجود ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -