قائداعظم ؒ کے 138ویں یومِ ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب آج ہوگی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 138ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایک خصوصی تقریب آج ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں منعقد ہورہی ہے۔ جس میں کارکنانِ تحریک پاکستان مہمانانِ خاص ہوں گے جبکہ اس کی صدارت تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے چےئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔