19 کروڑ کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

19 کروڑ کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 19 کروڑ روپے کی گیس چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس انوار الحق کی عدالت میں درخواست گزار ملزم ایوب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پنکھے اور واشنگ مشین بنانے والی سپر ایشیا فیکٹری میں ملازم ہے ،گیس چوری فیکٹری مالکان کے ایما پر کی جارہی تھی اس میں اس کا کوئی قصور نہیں جبکہ پولیس نے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے گرفتار کرلیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کیا جائے۔عدالتی حکم پر ایف آئی اے حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ملزم فیکٹری مالکان مفرور ہیں ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -