نیب نے فراڈ کا شکار ہونےوالے 44متاثرین کو96ارب سے زائدکے چیک دیدئیے

نیب نے فراڈ کا شکار ہونےوالے 44متاثرین کو96ارب سے زائدکے چیک دیدئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) پنجاب نے مختلف اداروں کے فراڈ کا شکار ہونے والے 44متاثرین میں96.927ملین روپے کے چیک تقسیم کر دئیے ہیں۔ مذکورہ چیک گزشتہ روز نیب پنجاب کے ہیڈکوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئر مین ریئر ایڈمرل(ر) سعید احمد سرگانہ تھے ۔ اس موقع پر نیب پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل حسنین احمد اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ نےب حکام نے جن افراد میں چیک تقسیم کئے ان میں بینک آف پنجاب، ڈبل شاہ، پی سی ایس آئی آر ہاﺅسنگ سوسائٹی۔ فیسکو، لیسکو ،پاک پی ڈبلیو ڈی اور زیڈ آئی بزنس گروپ کے متاثرین شامل تھے ۔ تقریب کے آغاز پر سانحہ پشاور کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
 چیک دیدئیے

مزید :

صفحہ آخر -