پنجاب سول سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سخت داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ

پنجاب سول سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سخت داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اعلیٰ افسران کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔سول سیکرٹریٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ ہونے لگی۔تفصیلات کیمطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اعلیٰ افسران جن میں چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔سول سیکرٹریٹ پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانیوالے تمام افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ ہونے لگی۔تمام داخل ہونے والے افراد کو شناختی کارڈ یا سروس کارڈ دیکھائے بغیر اند ر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر شناختی کارڈ دیکھانے کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزارا جاتا ہے جبکہ بیک ڈور اور موٹر سائیکل پارکنگ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور کسی ایسے شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا جو سول سیکرٹریٹ کا ملازم نہ ہو۔جس سے سول سیکرٹریٹ پنجاب کی سیکیورٹی کو یقینی بنا دیا گیا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -