پنجاب حکومت کے 5افسران کے تقرر وتبادلے

پنجاب حکومت کے 5افسران کے تقرر وتبادلے

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حق نواز چوہان اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر لگایا گیا ہے ضیغم نواز اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے احسان اللہ اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں، شکیل احمد بھٹی اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ، او ایس ڈی شاہد اسماعیل مرزا کی خدمات نئی تقرری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔

 تقرر وتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -