عوامی بیداری کے بعد سیاسی حالات بدل چکے ہیں،عبدالعلیم خان

عوامی بیداری کے بعد سیاسی حالات بدل چکے ہیں،عبدالعلیم خان

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوامی بیداری اور سیاسی سوچ کے بعد ملک کے سیاسی حالات بدل چکے ہیں اور اب سب ادارے عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں جنہوں نے 4ماہ سے زائد اصولوں کی خاطر احتجاج جاری رکھا اور اب بھی اپنے اصولی موقوف سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی تقاضوں کو فو قیت دی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرسمس ڈے کے سلسلے میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صدر عامر سمو ئیل ، ولیم بھٹی اور غزالہ بیگم نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں لیکن پشاور کے سانحہ کے باعث ملکی فضا سوگوار ہے اور ہم سب سادگی کے ساتھ کرسمس منانے کا اعلان کرتے ہیں ۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -