لاہور میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات لاکھوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات، الیکٹرونکس پلازہ، پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری اور گھروں میں آگ لگنے سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مز نگ عا بد ما ر کیٹ میں حسین الیکٹرو نکس پلا زہ میں جنر یٹر کے شا ٹ سر کٹ سے آ گ بھڑ ک ا ٹھی ۔ پلا زہ مالک کا کہنا تھا کہ جنر یٹرکے قر یب پٹرو ل ر کھا تھا شا رٹ سر کٹ کی وجہ سے آ گ بھڑ ک اٹھی ۔ تھانہ مستی گیٹ کے علاقے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکان میں آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ مستی کے علاقے اعظم مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں شہری عثمان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کے دو کمروں کا سامان جل گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں شہری نعمان کے گھر میں آ گ لگنے سے اوپر والی منزل کا تمام سامان جل گیا ۔اسی طرح سے ہنجروال کے علاقہ میں ٹائروں کی دکان میں گیس سلنڈرپھٹنے سے دکان کا سامان جل گیا۔ شیرا کوٹ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔گزشتہ روز صبح 4بجے شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ کے قریب یعقوب نامی شخص کی پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -