مزنگ ، تیز رفتار مزدا نے 28سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل ڈالا

مزنگ ، تیز رفتار مزدا نے 28سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل ڈالا

  

لاہور(کرائم سیل) مزنگ کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا نے 28سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل ڈالا۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزدا کو قبضہ میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق مزنگ کا رہائشی 28سالہ عتیق بابر رات گئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جین مندر کے قریب مزدا نمبر ایل ای ایف 8680 نے اس کو ٹکرماری اور ٹائروں تلے کچل دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔راہگیروں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ڈرائیوررضوان کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -